ڈی پی او کا تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ صدر کا دورہ

ڈی پی او کا تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ صدر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آئیں اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ جھال چکیاں اور تھانہ صدر کے دورے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے تھانوں کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیااور حوالات کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپناکام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں