آر پی او کا دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھاشارق کمال صدیقی نے دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سرگودھا کا دورہ کیا۔ سکول کے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔آر پی او سرگودھا نے تمام کلاس رومز کا وزٹ کیا اس دوران آر پی او سرگودھا ننھے بچوں میں گھل مل گئے ۔
آر پی او سرگودھا کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔اس کے بعد کمپیوٹر لیب ، پلے گراونڈ، لائبریری اور سائنس لیبارٹری کا وزٹ کیا۔ سکول بلاک اور سکیورٹی انتظامات کے لحاظ سے سکول کی چار دیواری کا معائنہ کیا۔سکول پرنسپل نے آ ر پی او کو سکول کے تعلیمی و انتظامی امور کے متعلق بریفنگ دی ،شارق کمال صدیقی نے پرنسپل سے کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر خاص توجہ دیں۔ بچوں کے اعتماد میں اضافہ کریں۔ تعلیمی وغیرنصابی سرگرمیوں میں بھی بچوں کی بھرپور مدد اور حوصلہ افزائی کریں۔