دنیا کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام سٹڈی ابراڈ ایکسپو کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دنیا کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام سٹڈی ابراڈ ایکسپو کا انعقاد ہوا جس میں طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔
پروگرام میںNTU، CCCU، UCA، UOG یونیورسٹیز کے کنٹری ہیڈز نے شرکت کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے ۔طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے اور اسی طرح کے پروگرام کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ انفارمیشن حاصل ہو سکے ۔ دنیا کنسلٹنٹ کے CEO عمرفاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اوربیرون ملک تعلیم میں طلبہ کی معاونت کرتے رہیں گے ، آج کی ایکسپو تقریب میں تقریباً 1000 طلبہ اور طالبات کو انفارمیشن فراہم کی گئی ہے ۔