پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں:ڈپٹی کمشنر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں:ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے واضح کیاہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں۔

گراں فروشی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،پھلوں اور سبزیوں سمیت کریانہ دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونی چاہیں،ذخیرہ اندوزوں ، مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے ، یہ احکامات انہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی بھی روازنہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے ، نیلامی کا عمل شفاف بنانے کے ساتھ طلب و رسد اور کوالٹی پر بھی گہری نظر رکھی جائے ، مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صبح سے شام تک اپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ کرتے نظر آنے چاہئیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں