خواتین سمیت 3منشیات فروش گرفتار ،100کلوچرس برآمد

خواتین سمیت 3منشیات فروش گرفتار ،100کلوچرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے خواتین سمیت تین منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے 100کلوگرام سے زائد چرس اور افیون برآمد کرلی۔

 جبکہ ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ایس پی سی آئی اے ارتضیٰ کمیل نے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کینال روڈ پر چک نمبر 204رب کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار دو خواتین سمیت 4ملزمان کو روکا۔ اس دوران ملزم شکیل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ عقیل اور دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے سامان کی تلاشی کے دوران 100 کلوگرام سے زائد چرس اور افیون برآمد کرلی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ ملزمان بین الاضلاعی گروہ کے طور پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کو عرصہ دراز سے چلارہے تھے 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں