ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمو درانا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی۔۔۔

سی ای او ایجو کیشن علی شیر سمور ، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر طارق محمود عزیز اعوان ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مسعود منور ، ڈسٹرکٹ کیمونیکشن آفیسر کا منیٹ پروگرام میڈم عائشہ عظیم کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں 26فروری سے شروع ہو نیوالی پا نچ روزہ قومی پو لیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پا نچ روزہ قومی انسدادِ پو لیو مہم26فروری سے شروع ہو گی اور یکم مارچ تک جاری رہے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس پو لیو مہم کے دوران 325831پا نچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے مجموعی طور پر 1404ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں64یو سی ایم اوز ، 264اے آئی سی ، 1292موبائل ،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پا نچ روزہ پو لیو مہم کے سلسلہ میں آگاہی مہم کو موثر انداز میں چلا یا جا ئے تا کہ کو ئی بھی پا نچ سال سے کم عمر کا بچہ پو لیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقو ں میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر خصوصی فوکس کیا جا ئے ۔انہوں نے محکمہ پولیس کے سیکورٹی آفیسر کو ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر متعین پو لیس اہلکاروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ پو لیو ٹیموں سے تعاون کریں تا کہ مسافر گاڑیوں میں سوار بچوں کو با آسانی پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پلوا ئے جا سکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں