گیس کی بندش اور زائد بلوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک

گیس کی بندش اور زائد بلوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گیس کی بندش اور بل زیادہ آنے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 75 حافظ حامد علی ڈوگر کی قیادت میں کوٹ فرید روڑ بلاک کرکے ٹائر جلائے۔۔۔

انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جس پر سابق حکمرانوں اور نگران حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہے ، حکومت کی طرف سے بھاری بل وصولی کے لئے بھیج دیئے ،گیس کے اوقات کار بھی مقررہ ہے اس دوران بھی نہیں آتی جس کے لکڑی اور دیگر ذرائع بھی استعمال کررہے اس کے باوجود بلوں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے ،ہمارے بلوں میں کمی کا اعلان کریںتاکہ سکون مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں