کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار 2افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار 2افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب راولپنڈی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افرا زخمی ہو گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب منتقل کیا ۔اطلاعات کے مطابق نور پور تھل کے رہائشی محمد عرفان ،اورتاثیرحسین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ،کار ڈرائیو فرار ہو گیا ، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں