’’20ہزار نامنظور‘‘جنرل بس سٹینڈ پر سینٹری ورکرز کی ہڑتال

’’20ہزار نامنظور‘‘جنرل بس سٹینڈ پر سینٹری ورکرز کی ہڑتال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بڑھتی ہوئی مہنگائی’ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے باعث 20ہزار روپے تنخواہ میں گزارہ مشکل ہے ہماری تنخواہوں میں جب تک اضافہ نہیں کیا جاتا ہم کام نہیں کرینگے۔۔۔

جنرل بس اسٹینڈ کے سینٹری ورکرز نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ہڑتال کردی جس کے باعث جنرل بس اسٹینڈ پر گندگی کے جا بجا ڈھیر لگ گئے سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں جب بجلی اور گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں ہم 20ہزار روپے میں بچوں کو روٹی کھلائیں یا بل ادا کردیں انہوں نے کمشنر سرگودھا’ سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں کم از کم 10ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جائے اگر اضافہ نہ کیا گیا تو ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں