مہنگے داموں غیرمعیاری کھاد فروخت ،4ڈیلرز گرفتار

مہنگے داموں غیرمعیاری کھاد فروخت ،4ڈیلرز گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مہنگے داموں اور غیر معیاری کھاد فروخت کرتے ہوئے چار ڈیلرز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ محکمہ زراعت کی ٹیم نے لاہور روڈ پر لکسیاں پل کے قریب واقع اشرف نامی ڈیلر اور ساہی وال میں محمد عامر کو مہنگے داموں کھاد فروخت کرتے ہوئے موقع پرپکڑلیا اسی طرح 46جنوبی سے شفقت محمود اور محمد شاہد غیر معیاری زرعی کھاد فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں