محمد فیصل کامران کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی میٹنگ کا انعقاد

محمد فیصل کامران کی زیر صدارت  ماہانہ کارکردگی میٹنگ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی میٹنگ کا انعقادہوا۔۔

، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل ایس پی سرگودھا، ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی پی او نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ چالان مقدمات مرتب کر کے بروقت داخل عدالت کروائے جائیں ،پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں