لاپتہ بچہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے برآمد

 لاپتہ بچہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے سرگودھا سے لاپتہ ہونیوالے بچے کو ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا دس سالہ عثمان جوکہ گزشتہ کئی روز سے علی ٹاؤن سے لاپتہ اور اسکے اغواء کا مقدمہ تھانہ ساجد شہید میں درج تھا ۔۔

گزشتہ روز یہ بچہ ٹرین کے ذریعے کراچی کی طرف جا رہا تھا کہ مسافروں نے اس بچے کو دیکھ کر تھانہ ریلوے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او مظہر حسین اور دیگر عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔اور اس کے والد کے حوالے کردیا گیا بچے کے والددولت خان کا کہنا ہے کہ ہم ریلوے پولیس کے مشکور ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں