پنجاب کونسل آرٹس کے تحت مصوری کا مقابلہ28 فروری کو ہو گا

پنجاب کونسل آرٹس کے تحت مصوری کا مقابلہ28 فروری کو ہو گا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )فن مصوری کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں پہلا پنجاب مقابلہ مصوری 2024کا انعقاد 28 فروری کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔۔۔

 جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا ہونگے ۔اس ضمن میں مقابلہ جات کے شرائط و ضوابط بارے تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ مقابلہ فن مصوری میں حصہ لینے والے افراد کی عمر کی حد 16تا 35 سال،کینوس سائز 2030،دورانیہ 3گھنٹے ہوگا اس سلسلہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام امیدوار میٹریل ہمراہ لائیں ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا مقابلے کے موضوع عنوانات کم عمری کی شادی،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان،پاکستان میں غربت،پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی ہونگے ۔مقابلے میں اول پوزیشن پر 15 ہزار روپے ،دوم پوزیشن پر 10 ہزار روپے اور سوم پوزیشن حاصل کرنیوالے کو 5ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائیگا۔یاد رہے کہ مقابلہ جات کا آغاز دن 11بجے سے ضلع کونسل ہال میں شروع ہوجائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں