رمضان المبارک کی آ مد ،ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے

رمضان المبارک کی آ مد ،ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے

بھیرہ(نامہ نگار)رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوز مختلف لبادے اوڑھ کر حرکت میں آ گئے ہیں اور اشیا ضروریہ کو سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے جس سے شہر میں اشیا کی مصنوعی قلت کے ساتھ ساتھ نرخوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے ۔۔

سماجی رہنماؤں ارشد علی محمد الیاس محمد شریف اختر محمود اور اعجاز احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیاء کنٹرول نرخوں پر میسر آسکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں