بچے کو ٹیوشن کیلئے چھوڑنے جانے والے کی موٹر سائیکل چوری

بچے کو ٹیوشن کیلئے چھوڑنے  جانے والے کی موٹر سائیکل چوری

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) بچے کو ٹیوشن کیلئے چھوڑنے موٹرسائیکل پر آیا اور اپنے موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ محمد عارف ولد رانا محمد اصغر سکنہ جھمٹانوالہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بیٹے کو مدنی مسجدچوک کے قریب ٹیوشن کیلئے چھوڑنے گیا ۔۔

اور موٹرسائیکل گلی کے باہر کھڑا کر دیا کوئی نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے گیا ۔ پولیس تھانہ شاہپور نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک اور واردات میں قصبہ احمد دا لوک کے زمیندار محمد اشفاق نے اپنا ٹریکٹر ڈیرہ پر کھڑا کیا رات کو نامعلوم چور اس کے ٹریکٹر کی بیٹری 38ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں