ڈاکوئوں نے کمپنی سیلزمین سے 6لاکھ رو پے لوٹ لئے

 ڈاکوئوں نے کمپنی سیلزمین سے 6لاکھ رو پے لوٹ لئے

بھیرہ(نامہ نگار)علاقہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں ۔

نامعلوم ڈکیت سیلز مین سے بھیرہ انٹر چینج کے قریب 6لاکھ سے زائد نقدی ڈگری کالج میانی کے پروفیسر سے موٹر سائیکل اور بھاگووال کے احسن اقبال سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چوری کی وارداتوں میں نامعلوم چور ٹائلز اینڈ سینٹری سٹور سے تقریباً 15لاکھ روپیہ مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقدی، چک نظام کے منشا کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے کے مویشی لے اڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں