ٹریفک کنٹرول میں مدد کیلئے طلبا و طالبات سڑکوں پر آگئے

ٹریفک کنٹرول میں مدد کیلئے طلبا و طالبات سڑکوں پر آگئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ٹریفک کنٹرول میں مدد کے لیے طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آے ،تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنز کی عرصہ دراز سے کمی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے۔۔۔

 ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنا نہ صرف مشکل بلکہ مٹھی بھر ملازمین کے لیے ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ،ایک روز قبل جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سٹوڈنٹس انٹرن شپ پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کے محدود وسائل کی نشاندہی کی تو یونیورسٹی آف سرگودھا سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے نوجوان میدان عمل میں نکل آے ،اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان تعلیم یافتہ وطن عزیز کے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوے ،انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ٹریفک تربیت دی جا رہی ہے ،پولیس کے اس احسن اقدام اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے رفاہی اداروں این جی اوز کو بھی سامنے آنا ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں