خوشاب اور جوہر آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

خوشاب اور جوہر آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے جڑواں شہروں خوشاب اور جوہر آباد میں ٹریفک کا نظام درم برہم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی۔۔۔

 ماضی میں دونوں شہروں میں نصب کئے جانیوالے ٹریفک سگنلز غائب ہو چکے ہیں ، ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار نظر نہیں آتا ، ٹرانسپورٹر کنٹرولنگ اتھارٹیز کو نذرانے دے کر ڈنکے کی چوٹ پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، جس کی وجہ سے آے روز سنگین حادثا ت ہو رہے ہیں اور عام آدمی کیلئے گاڑی یا موٹر سائیکل کرسڑکوں پر نکلنا دشوار ہو چکا ہے ، ڈی پی او خوشاب ٹریفک کو محفوظ طریقے سے رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جائے ، چوکوں اورچوہراہوں پر صرف ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعیناتی ہی کافی نہیں انکی سخت چیکنگ بھی کی جائے تاکہ کوئی اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں