سیم نالوں اور ڈرینوں کی مکمل صفائی نہ ہوئی ،مون سون میں خطرات بڑھ گئے

سیم نالوں اور ڈرینوں کی مکمل صفائی نہ  ہوئی ،مون سون میں خطرات بڑھ گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سیم نالوں اور ڈرینوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کے باعث ضلع خوشاب میں مون سون کے دوران نقصانات کے خدشات بڑھ گئے۔۔۔

 متعلقہ اداروں نے چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث بھل صفائی مہم کے دوران فائدہ اٹھایا، سیم نالے اور ڈرینیں بدستور مٹی سے بھری ہوئی ہیں، اپنا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا،جس کی وجہ پہاڑی نڈی نالوں سے آنیوالا بارشی پانی سیم نالوں کے کناروں سے سیلابی ریلے کی شکل میں نکل کردامن مہاڑ کے مواضعات اور زرعی اراضی کو لپیٹ میں لینے کے ساتھ شہری علاقوں میں تباہ کاریاں پھیلا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں