مویشی چوری کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج،ٹریفک بلاک

مویشی چوری کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج،ٹریفک بلاک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ عطاء شہید کے علاقہ 99 جنوبی میں مویشی چوری کی واردات، اور لوگوں کے احتجاج پر ڈی پی او سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او عطاء شہید کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دینے کے احکامات جاری کر دیئے اور کہاکہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ شب 99جنوبی سے محنت کش ریاض کی چار عدد قیمتی گائے ہونے پراہل علاقہ نے فیصل آباد روڈ کو ٹائروں کو آگ لگا بلاک کردیادوگھنٹے روڈ بلاک رہنے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ایس ایچ او تھانہ عطا شہید انسپکٹر خرم گوندل کی مظاہرین کو دودن میں کاروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں