محکمہ ریونیو غفلت ‘میرج ہالز سے ٹیکس کولیکشن نہ ہوسکی

محکمہ ریونیو غفلت ‘میرج ہالز سے ٹیکس کولیکشن نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ریونیو کی غفلت کے باعث شادی ہالز اور مارکیز سے ٹیکس کولیکشن شروع نہ ہوسکی۔

، محکمہ ریونیو نے ایف بی آر کو ڈیٹا ہی فراہم نہ کیا تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مارکیز اور شادی ہالز سے ٹیکس وصولی کے لیے محکمہ ریونیو کو ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن دو ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باجود محکمہ ریونیو کی جانب سے ایف بی آر کو ڈیٹا ہی فراہم نہیں کیا جاسکا جس سے ٹیکس کولیکشن کا عمل متاثر ہورہا ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈیٹا بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں