بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی شکل میں مافیا مسلط ہے :جاوید اقبال

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی شکل میں مافیا مسلط ہے :جاوید اقبال

کندیاں(نمائندہ دنیا)آئی پی پیز اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی شکل میں قوم پر ایک مافیا مسلط ہے جس کے سرپرست وقت کے حکمران ہوتے ہیں اس مافیا سے نجات کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے موچھ کندیاں میانوالی شہر اور مداد خیل میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متفرق قسم کے ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا پنجاب کو دوسرے صوبوں کی طرف سے گالیوں اور نفرت کی صورت میں مل رہی ہے بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار کرکے حکمرانوں کے محلات روشن جبکہ عوام کے چولہے بجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز اور نیپرا اوگرا ملی بھگت سے عوام پر ٹیکسوں کے بہانے تلاش کرتے ہیں اب نیٹ میٹرنگ سسٹم پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں