سکول سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

سکول سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب  عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سکول سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدے دران کی حلف برداری تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔

جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا محمد عمر فاروق نے سکول اسٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدے دران سے حلف لیا اور ان کو مبارکباد دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری چوہدری خالد محمود،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری غلام مرتضیٰ، ڈی ای او ایلیمنٹری احتشام ہمدانی، ڈی ڈی ای او ایلیمنٹری الیاس باجوہ اور پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول روبینہ کوثر بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں