27مئی کو ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد،ورثا کے حوالے

27مئی کو ڈوبنے والے نوجوان  کی لاش برآمد،ورثا کے حوالے

قائدآباد(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مورخہ 27 مئی دن 2بجے کے۔۔۔

 قریب اتراء کا بیس سالہ رہائشی عدنان کالونی ہیڈ کنال پانچ چک ٹی۔ڈی۔اے قائدآباد میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے باڈی کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ریسکیو ٹیم نے ایمرجنسی کے تیسرے دن سرچ آپریشن کے دوران ڈیڈ باڈی ایمرجنسی ایریا سے تقریباً 5 کلو میٹر دور حبیب خیلاں والے پل کے نزدیک سے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں