ڈاکٹرز پر وحشیانہ تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ڈاکٹرز پر وحشیانہ تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائے ڈی اے ، پی ایم اے ،پی ایچ اے سرگودھا کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ۔۔۔

 ڈاکٹرز پر وحشیانہ تشدد میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گاڈی پی او سرگودھا کی جانب سے واقعہ میں سستی اور مجرمانہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی یقین دہانی پر ہم نے ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ انسانی بنیادوں پر ختم کیا تھا تاہم اگر اگلے 48گھنٹوں تک یہ وعدہ وفا نہ ہوا تو ہم پرسوں سے پھر ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ پر مجبور ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں