ریسکیو عملہ یوم عاشورہ کے موقع پر الرٹ رہا ،حافظ عبدالرشید

قائد آباد (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو عملہ یوم عاشورہ کے موقع پر الرٹ رہا ریسکیو عملہ خوشاب سٹی میں۔۔۔
داروغانوالا دارا،محلہ سید رسول، اور محلہ شیرازیاں والا، جوہرآباد سٹی میں نسیم کالونی،رحمان کالونی اور ایک بلاک،تحصیل قائدآباد میں اتراء،چن،مٹھہ ٹوانہ اور آدھی کوٹ، تحصیل نورپور تھل میں محلہ حسین آباد،وڑھی پناہ خیل،جمالی بلوچاں ،رنگپور بگھور، جوڑاں کلاں جبکہ تحصیل نوشہرہ میں جابہ و دیگر کے مقام پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ 830 عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ 13 زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل منتقل کر کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے مزید بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر 200 کے قریب ریسکیو اہلکار،12 ایمرجنسی وہیکلز اور 48 ریسکیو موٹر بائیک جلوسوں اور زنجیر زنی کے ہمراہ بروقت میڈیکل کوریج فراہم کرنے کے لئے تعینات رہے ۔