آر پی او سے ضلع بھکر کے شہریوں کی ملاقات ،تعاون پر شکریہ ادا،ہا ر پہنائے

 آر پی او سے ضلع بھکر کے شہریوں کی  ملاقات ،تعاون پر شکریہ ادا،ہا ر پہنائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آر پی او شارق کمال صدیقی سے ضلع بھکر کے شہریوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پرڈی پی او بھکر محمد عبداﷲ لک بھی موجود تھے ۔ انہوں نے آر پی او اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے اور کہا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ مثالی تعاون کیا اور علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے گروہ کے سرغنہ کمال خان عرف کمالہ کو بہادری سے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا۔ آر پی او نے کہا کہ شہری اپنی پولیس پر اعتماد رکھیں اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور تعاون کریں۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں