پاکستان میں غریبوں سے بالواسطہ ٹیکس لے کر امیروں پر خرچ کیا جاتا :عبدالخالق حسنات
کندیاں(نمائندہ دنیا)مذہبی سکالر معروف عالم دین پیر عبدالخالق حسنات نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔۔
مگر پاکستان واحد ملک ہے جس میں غریبوں سے بالواسطہ ٹیکس لے کر امیروں کی عیش و عشرت پر خرچ کیا جاتا ہے امیروں کے کتوں کو دودھ اور گوشت دیا جاتا ہے مگر محنت کش عوام کو صاف پانی بھی میسر نہیں ہے اُنکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں نے عام پاکستانی کی زندگی سے خوشیوں کو چھین لیا ہے پاکستان کے مزدوروں کو چاہیے وہ خودکشیوں کی بجائے اپنے حقوق کے لیے منظم جدوجہد کریں اور پاکستان کے وسائل میں سے اپنا پورا حق حاصل کریں۔