سوشیو اکنامک رجسٹریشن‘ اعلانات کروائے جائیں :ڈاکٹر ہارون

سوشیو اکنامک رجسٹریشن‘ اعلانات کروائے جائیں :ڈاکٹر ہارون

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون آحمدشیراز نے سیکرٹریز یونین کونسل کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹریشن بارے اعلانات کروائے جائیں اور آگاہی پھیلائی جائے ۔۔

کہ لوگ یونین کونسل سطح پر بنائے گئے رجسٹریشن سنٹروں میں سروے اور رجسٹریشن کروائیں تاکہ آئندہ اسی سروے کی بنیاد پرکسان کارڈ،ہمت کارڈ ،ہیلتھ کارڈ،نگہبان کارڈ رمضان پیکجز بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام۔ سکالرشپ پروگرام اور دیگر حکومتی سکیموں سے استفادہ کرسکیں انہوں نے یہ ہدایات پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں ، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمیڈم زریاب فاطمہ اور سماجی اداروں کے نمائندوں نے شرکت۔ شرکت کی ۔اجلاس کے دوران رنگپوربگھور کے وفد سابق چیئرمین ملک گلزارآحمدبگھور ایڈووکیٹ نمبردار ملک ساجدعباس بگھور رانا محمد خلیل اور دیگر نے اے سی نورپورتھل سے ملاقات میں کمیونٹی کی بہتری کے لئے کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں