شہدائے پولیس کی یاد میں الحمراء آرٹس کونسل میں تقریب

شہدائے پولیس کی یاد میں الحمراء آرٹس کونسل میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہدائے پولیس کی یاد میں الحمراء آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ، آر پی او شارق کمال صدیقی، کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان، شہداء پولیس کی فیملیز، پولیس افسران، ڈسٹرکٹ بار، صحافتی برادری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کی شرکت کی ،مہمان خصوصی سمیت دیگر شرکاء کی طرف سے سرگودھا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اورشہدا کی یاد میں 2 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی، آر پی او سرگودھا کی جانب سے سرگودھا پولیس کے شہداء کے میں پلاٹ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر میجر جنرل اسد الرحمان چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہم سب کے مستقبل کیلئے خود کو قربان والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں انکی فیملیز کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،تقریب میں شہید کی بیٹی پر لکھی گئی نظم، شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریر، ملی نغمہ، ٹیبلو، شہدا پر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، مہمان خصوصی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے شہداء کے بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں