جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے ،ملک ضیاء الحق

جشن آزادی منانا زندہ قوموں  کا شیوہ ہے ،ملک ضیاء الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )قومی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق نے 78 ویں یوم آزادی کو پورے قومی و ملی جذبہ کے ساتھ منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 کہ جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور وطن ِعزیز کی ترقی کیلئے جہدوجہد مسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ہمیں اپنے آزاد پاکستان کے ذرے ذرے کی حفاظت کرنا ہوگی اور قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔دْنیا میں آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ، آزاد قومیں ہی امن کیلئے مثبت اور بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں،ہمیں ایسے اقدامات کرنا ہونگے جس سے قیام ِپاکستان کے مقاصد کا حصول ممکن ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں