پی ٹی آئی کے لوگ ڈٹے ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ ڈٹے رہیں گے ،ذوالفقار علی بھٹی

پی ٹی آئی کے لوگ ڈٹے  ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ ڈٹے  رہیں گے ،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے ایم پی اے ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے۔۔۔

 اس نے پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کاروائیاں شروع کررکھی ہیں تاکہ عوام کو یہ بتایا جاسکے کہ پی ٹی آئی اب عوام میں مقبول نہیں مگر یہ ان کی بھول ہے پاکستان تحریک انصاف سے عوام کی محبت اتحادی جماعتوں نے انتخابات میں دیکھ لی عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ 35سال سے برسر اقتدار ان چوروں نے لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں کیا اب وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہماری قیادت کو گرفتار کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر آپ نے حکومت کی مخالفت نہ چھوڑی تو گرفتاریاں تمہارا مقدر ہونگی پی ٹی آئی کے لوگ ڈٹے ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ ڈٹے رہیں گے حکومت کا بیانیہ پٹ چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں