چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چین میں مقیم پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی بھی شریک تھے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے خلیل ہاشمی کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ خلیل ہاشمی نے جدید سہولیات سے آراستہ وحید وائیں انکیوبیشن سینٹر، ٹی وی ٹریننگ اسٹوڈیو، اور وزیر آغا لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ہنر مند گریجویٹس پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا اور چین کی یونیورسٹیوں و صنعتوں کے درمیان مستقبل کے منصوبوں کے لئے حمایت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔یہاں پر یہ عمل بھی قابل ذکر ہے کہ خلیل ہاشمی کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایلومینائی بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں