لڑائی جھگڑے ،تشدد کے واقعات ،میاں بیوی سمیت 9زخمی

لڑائی جھگڑے ،تشدد کے واقعات ،میاں بیوی سمیت 9زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تشدد کے مختلف واقعات کے دوران موضع ودھن میں پائپ لگانے کے تنازعہ پر خاتون نادیہ کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

،51شمالی میں شوکت وغیرہ نے محمد عبداﷲ اور اسکی بیوی سونیا بی بی کو چاقو کے پے درپے وار کر کے گھائل کردیا،سیدوآنہ میں نکاسی آب کے تنازعہ پر عرفان نے علی رضا کو مضروب کر دیا،نصیر پور کلاں میں گھوڑی باندھے کے تنازعہ پر رستم وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے قمر سلطانہ ، فاطمہ بی بی بسمہ بی بی اور علیزہ کو لہولہان کر دیا،مٹھہ لک میں سکندر حیات نے نکاسی کا پائپ کھلونے پر ہمسائے عابد حسین کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں