دونوں جہانوں میں کامیابی کیلئے ہمیں دین سے تعلق مضبوط بنانا ہوگا، عتیق الرحمان صدیقی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ یہود و ہنود کبھی نہیں چاہیں گئے کہ مسلمان اپنے دین کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کریں۔
کیوں کہ اس طرح ان کے مذموم مقاصد کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہوجاتی ہیں، مگر یہ بھی اٹل حقیقت ہے کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کے لئے ہمیں دین سے تعلق مضبوط بنانا ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن و سنت کے مطابق عمل کریں تا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہو سکے ۔