عالم اسلام کو فلسطین کے بارے میں خاموشی توڑنا ہوگی،رائے منیر کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے فلسطین کے مسلمانوں کو مظلوم،بے بس اور۔
قابل رحم،جبکہ اسرائیل اور اس کی سرپرست مغربی طاقتوں کو ظالم و جابر اور دشمن اسلام قرار دیا اور کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو خاموشی توڑنا اور فلسطین کے مسلمانوں کے ہمراہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے لبیک کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور اسلام کے نام پر ہم نے یہ ملک حاصل کیا ہمارے حکمرانوں کو بھی دنیا کو مضبوط پیغام دیکر فلسطین کے مسلمانوں کی مالی و انفرادی مدد کے لئے قدم اٹھانا چاہیے ۔