طلباکو پریکٹیکل کیلئے ہسپتال کا وزٹ کروانا خوش آئند ہے‘ڈاکٹر راجہ تیمور

طلباکو پریکٹیکل کیلئے ہسپتال کا وزٹ  کروانا خوش آئند ہے‘ڈاکٹر راجہ تیمور

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ایم ایس ٹی ایچ کیو کوٹ مومن ڈاکٹر راجہ تیمور نے کہا ہے کہ روائتی پڑھائی کے۔

 ساتھ طلباء کو پریکٹیکل کے لئے ہسپتال کا وزٹ کروانا خوش آئند ہے اس سے طلباء کی پڑھائی میں دلچسپی بڑھے گی وہ مقامی سکول کے پرنسپل پروفیسر کامران قیوم سے طلباء کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے میڈیکل آفیسرز سے کہا کہ طلبا کو ایکسرے ، الٹراساؤنڈ ،لیبارٹری،ایمرجنسی،ای سی جی وزٹ کروائی جائے اور طلباکو انکے متعلق معلومات دیں جائیں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زین نے طلباء کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا مکمل وزٹ کروایا طلباء نے تمام شعبوں میں گہری دلچسپی لی آخر میں طلباء نے گرین کوٹ مومن مہم کے سلسلہ میں ہسپتال میں 60پودے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں