نقشہ منظور کروائے بغیر پلازوں کی تعمیر، کروڑوں کا نقصان

نقشہ منظور کروائے بغیر پلازوں کی تعمیر، کروڑوں کا نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں بھاری فیسیں بچانے کے لئے نقشہ پاس کرائے بغیر کمرشل بلڈنگز، پلازوں کی تعمیرات کے حوالے سے ایکشن منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا۔

 ،  ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سرگودھا کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور کمرشل پلازوں کی منظوری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے آتے ہی نہ صرف بھرپور اقدامات اٹھائے بلکہ اس سلسلہ میں تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا جس کے تناظر نے ہونیوالی ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا کہ غیر قانونی زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کی اکثریت کو سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل ہے ، جبکہ کئی پلازے تو سیاستدانوں کی ذاتی ملکیت بتائے جاتے ہیں، اس مد میں کارپوریشن کو کروڑوں روپے سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس دوران بڑے نام سامنے آنے پر متذکرہ تحقیقاتی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ شہر میں نقشہ منظور کرائے بغیر اس وقت متعدد کمرشل بلڈنگ اور شاپنگ پلازے قائم اور زیر تعمیر ہیں، کوئی بھی فائل رشوت کے بغیراب بھی پاس نہیں کی جاتی ، یہی نہیں منظوری کے وقت بہت سے اہم امور نظر انداز کر کے پرائیویٹ افراد کو بھرپور فائدہ جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا ، جبکہ ادارہ جو کہ پہلے ہی کروڑوں روپے کا مقروض ہے کی ا خراجات اور آمدن میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں