سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آ پریشن ہو گا:مدثر ممتاز
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو آمدورفت میں آسانی اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے مطابق بلا تفریق کاروائی کی جائیگی وہ چوک دروازہ چکوالا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔۔۔
ان کے ہمراہ سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا چیف افیسر بلدیہ محمد زوہیر میونسپل افیسر ریگولیشن مس عابدہ ایوب اور دیگر میونسپل عملہ بھی تھا انہوں نے بتایا کہ چوک دروازہ چکوالا اور پھلروان روڈ کے دکانداروں اور قبضہ مافیا کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ وہ تجاوزات از خود ہٹا لیں ورنہ آج آپریشن کلین اپ کے دوران ان کا سامان ضبط اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوک دروازہ چک والا اور پھلروان روڈ پر رکشہ اور ریڑھیوں کو ایک جگہ کھڑا ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔