تبدیلی تفتیشی بورڈ کا انعقاد ، قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر تبدیلی تفتیشی بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ اظہر یعقوب نے کی۔۔۔
جبکہ دیگرممبران میں ایس پی لیگل افتخار دیو، ایس پی انویسٹیگیشن میانوالی شوکت علی شامل تھے ۔بورڈ نے تبدیلی تفتیش کے لیے موصول ہونے والی24 درخواستوں پر درخواست دہندہ اور متعلقہ تفتیشی افسران کے دلائل سنے اور ان کی تبدیلی سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا۔ تمام درخواستوں کو ان کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بورڈ ممبران کی سفارشات پر تبدیلی تفتیش کی منظوری کے لیے آر پی او کو بھجوائی جائیں گی ۔اس موقع پر ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب نے کہا کہ تمام درخواستوں کو میرٹ کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا گیا ہے ٹھوس قانونی نقطہ کی بنیاد پر تبدیلی تفتیش کی جائے گی تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جا سکے ۔