آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے ‘سردار مہتاب

 آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے ‘سردار مہتاب

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔

 وطن عزیز کی ترقی کیلئے جہد مسلسل ضروری ہے پاک دھرتی کے ذرے ذرے کو اپنی میراث سمجھ کر اس کی حفاظت کرنا ہوگی وہ مقامی سکول میں جشن آزادی کے سلسلہ منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال محمد کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تقریب سے سکول کے پرنسپل پروفیسر کامران قیوم ،وقاص نذیر،حاجی ظفر اقبال آسی،رانا ضیا اللہ بابر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ دنیا میں آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے آزاد قومیں ہی امن کیلئے مثبت اور بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ایسے اقدامات کرنا ہونگے جس سے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول ممکن ہوسکیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لا تعداد قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون ہے تقریب میں طلباء اور طالبات کے درمیان تقریری،آرٹ،ٹیبلوز کے مقابلے ہوئے جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں