گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں جشن آزادی کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔۔۔
ڈائریکٹر کالجز سرفراز احمد گجر نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا اس موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے شجر کاری مہم شجر بنام پاکستان کے نام پر پودے بھی لگائے گئے تقریب میں پرنسپل ادارہ میڈم سدرہ المنتہیٰ، وائس پرنسپل منصورہ صفدر،ٹیچنگ سٹاف، طالبات اور نان ٹیچنگ سٹاف نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے ۔