ماہ ربیع الاول کی رحمتوں اور برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ‘مولانا حافظ محمد احمد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جامعہ مسجد غوثیہ بلاک نمبر14جوہر آباد کے خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا حافظ محمد احمد نے کہا ہے۔۔۔
کہ ماہ ربیع الاول کی رحمتوں اور برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں رب کائنات نے حضرت محمد مصطفیؐ کو تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ وہ جامع مسجد غوثیہ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کر رہے تھے ۔