تفریح گاہوں میں پبلک ٹائلٹس کی حالت زار تبدیل نہ ہو سکی

تفریح گاہوں میں پبلک ٹائلٹس کی حالت زار تبدیل نہ ہو سکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث فیصل آباد کے عوامی مقامات اور تفریح گاہوں میں پبلک ٹائلٹس کی حالت زار تبدیل نہ ہوسکی شہریوں خصوصا خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔

 شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی توجہ کی اپیل کی ہے ۔شہر میں موجود کلیم شہید پارک،شہباز پارک،لائلپور پارک،پہاڑی گراونڈ پارک کی طرح شہر کے خوبصورت اور پوش علاقے میں موجود ڈی گراونڈ پارک میں بھی پبلک واشرومز کی حالت انتہائی خراب ہے مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث پارکس کے واشروم استعمال کے قابل نہیں رہے واش رومز کے نل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ٹائلیں خراب ہوچکی ہیں واشرومز میں پانی کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں ہے نہ تو پارکس میں تعینات پی ایچ اے ملازمین واشرومز کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور نہ ہی سینٹری ورکرز کی جانب سے صفائی کی جاتی ہے جس کے باعث شہری ان واش رومز کو استعمال نہیں کرسکتے خاص طور پر مذہبی اور قومی تہواروں پر ہزاروں کی تعداد میں شہری پارکس کا رخ کرتے ہیں پارک میں آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے واش رومز خستہ حالی اور گندگی کے باعث ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے سینٹری ورکرز کی غفلت ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی لاپروائی کی وجہ سے عوامی سہولت عرصہ دراز سے غیر فعال پڑی ہے اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں