زیادہ گرمی اور کیٹروں کا حملہ،کینو کی پیداوار میں کمی کا امکان

زیادہ گرمی اور کیٹروں کا حملہ،کینو کی پیداوار میں کمی کا امکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موجودہ صورتحال کے تناظر میں گزشتہ سال کی نسبت امسال کینو کی پیدوار میں غیر معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔۔۔

جس کی وجہ زیادہ دیر تک گرمی کا پڑنا،تین اقسام کے کیڑوں کا یکے بعد دیگرے حملہ آور ہونابتایا گیا ہے ،جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر محیط کینو کے باغ متاثر ہوئے ہیں،بالخصوص ایکسپورٹ کوالٹی کے دیگر ترشاوہ پھلوں کی پیدوار بھی متاثر ہوئی ہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امسال بھی حکومتی اصلاحی پروگرام بے اثر رہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کوالٹی کینو کی پیدوار میں کمی کے پیش نظر باغات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیم جلد سرگودھا کا دورہ کریگی جس کے بعد ایکسپورٹ کے معاملات طے کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں