والہانہ استقبال پر اہلیان تھل کی محبتوں کے مقروض ہیں ،شاکر بشیر اعوان

والہانہ استقبال پر اہلیان تھل کی محبتوں  کے مقروض ہیں ،شاکر بشیر اعوان

رنگپور بگھور (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ اہلیان تھل کی محبتوں کے مقروض ہیں گزشتہ روز میلہ باباسیدن شاہ کے موقع پر ہزاروں افراد نے جو والہانہ اور تاریخی استقبال کیا ہے۔۔۔

 میں اور میرا پورا خاندان تھل کی عوام کا مقروض ہو چکا ہے ، اپنے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی بونوں نے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی لیکن آج انہیں اپنے قد کاٹھ کا پتا چل گیا ہو گا ،سینئر رہنما و ترجمان اعوان گروپ ملک محمد خالد اعوان نے کہا کہ کچھ عناصر خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں ،عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے راؤ محمد عالم، سردار فاروق خان لغاری ،حافظ محمد صدیق ،لیاقت علی خان ،ملک گلزار حسین ،ملک محمد یعقوب ،ملک محمد دین ،سید لطف حسین شاہ،ملک محمد فیروز پڑھیار،ملک ذکاء اﷲ بوڑانہ،ملک اسد غفار ، راجہ صفدر حسین سمیت علاقہ تھل اور کدھی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں