عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں شامل:ڈی سی

عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں شامل:ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں آنیوالے سائلین کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر متعلقہ محکموں کے افسران سے فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں۔انہوں نے سائلین کے مختلف نوعیت کے مسائل سنتے ہوئے درخواست گزاروں سے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کے سربراہان کوبھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا لہٰذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے بزرگوں، مردو خواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں