ڈسٹرکٹ بار سرگودھا میں سیرت النبی ؐ کانفرنس ،ملکی استحکام،خوشحالی کیلئے دعا

ڈسٹرکٹ بار سرگودھا میں  سیرت النبی ؐ کانفرنس ،ملکی  استحکام،خوشحالی کیلئے دعا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حضورؐ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آپؐ کی سیرت پوری دنیائے انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار سرگودھا میں سیرت النبی ؐ کانفرنس سے کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان،صدر بار محسن شیرازی،چوہدری خالد اقبال مسرت،پروفیسر فیروزالدین شاہ،ڈاکٹر پروفیسر عابد حسین عابدی، عصمت زہرہ،چوہدری فرخ جاوید چیمہ و دیگر مقررین نے کیا انہوں نے کہا کہ حضورؐ کے اسوہ حسنہ پر چل کے تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں اور آخرت کے ساتھ دنیا بھی درست کی جا سکتی ہے کانفرنس میں فرخ سیال اور محمد یونس نے ہدیہ نعت پیش کیا آخر میں دہشت گردی کے خاتمہ، ملکی سلامتی ،استحکام،اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں