ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

 ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر مائنز اینڈ منرل محمد نو ید بٹ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مائنز محمد عثمان منظور نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ڈی مائنز نے ڈپٹی کمشنر کو مائنز اینڈ منرل کے 17کیسوں کی منظوری /توسیع، مائنز اینڈ منرل کے نیو کیسسزکی پیش رفت، گولڈ کی غیر قانو نی مائننگ کی روک تھام کیلئے کیئے جانے والے اقدامات، ڈیفالٹر سے واجبات کی وصولیوں اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ معدنیات کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ کے واجبات کی وصولیوں کو یقینی بنا یا جا ئے اور ڈیفالٹر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ گولڈ کی غیر قانو نی مائننگ کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ۔ انہوں نے محکمہ پو لیس کو ہدایت کی کہ محکمہ معدنیات کی جا نب سے جو استغاثہ جات آئیں ان پر فوری کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں