ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بارے سیمینار

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بارے سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بخار کے علامات اور بچاو کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیاگیا۔

 واک ہسپتال سے شروع ہوکر بم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کی سربراہی میں ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئر عباس خان بلوچ۔اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر خواجہ سہیل ،ڈاکٹرآصف محمود،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم کنیز فاطمہ ڈی ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں ، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی میں سیمیناراور آگاہی واک میں شریک ہوئے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر نے ڈینگی کی اقسام، علامات، مچھر کے لاروے کے بروقت تدارک بارے طریقہ کار بتایا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر نے سیمینار کے شرکاء کو ڈینگی وائرس کی بچاو بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ڈینگی کی تشخیص بارے تمام کاونٹرذ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں فعال ہیں جہاں ٹیسٹ کی سہولیات بھی ڈی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کا تدارک کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں